ہالی ووڈ فلم’’دی میگ‘‘نے 45اعشاریہ 4 ملین ڈالر کما کر میدان مارلیا

بدھ 15 اگست 2018 12:13

ہالی ووڈ فلم’’دی میگ‘‘نے 45اعشاریہ 4 ملین ڈالر کما کر میدان مارلیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) ہالی ووڈ باکس آفس پر اس ہفتیایکشن اور ایڈونچرسے بھرپورایک دیو ہیکل شارک پربنائی گئی نئی فلم ’دی میگ‘ نے ’مشن امپاسبل فال آئوٹ‘کودوسرے نمبر پر دھکیلتے ہوئے باکس آفس پر قبضہ جما لیاجبکہ ’کرسٹوفر رابن‘ تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کے فلمی شائقین پر اس ہفتے 70فٹ لمبی خونخوار شارک کا راج رہا، فلم’دی میگ‘نے اب تک 45اعشاریہ 4 ملین ڈالر کما کر میدان مارلیا ہے۔مشن امپاسبل فال آئوٹ‘20 ملین ڈالر کا بزنس کر کے دوسرے جبکہ ’کرسٹوفر رابن‘13 ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :