Live Updates

عمران خان شناختی کارڈ گھر بھول آئے، اسپیکر نے ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دےدی

عبد القادر پٹیل کا اعتراض ، آپ بھی مجھ سے پوچھ لیتے میں آپ کو بھی اجازت دے دیتا ۔ اسپیکر کا جواب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 اگست 2018 12:09

عمران خان شناختی کارڈ گھر بھول آئے، اسپیکر نے ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اگست 2018ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت آج قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے آئے پاکستان تحریک انصفا کے سربراہ عمران خان اپنا شناختی کارڈ گھر بھول آئے لیکن پولنگ ایجنٹس کی رضامندی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی منظوری کے بعد عمران خان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی گئی۔

ووٹ ڈالنے کے بعد عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مصافحہ نہیں کیا۔ اور ووٹ ڈالنے کے بعد پارلیمنٹ سے اپنی رہائشگاہ روانہ ہو گئے۔ عمران خان کو شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبد القادر پٹیل نے اعتراض اُٹھایا جس پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے پوچھ کر ووٹ ڈالا ہے اسی لیے ان کو اجازت دی ۔

(جاری ہے)

آپ بھی مجھ سے اجازت لے لیتے تو میں اجازت دے دیتا ۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ میرے لیے تمام ارکان برابر ہیں۔ قومی اسمبلی میں آنے پر ن لیگی ارکان نے نعرے بازی بھی کی، خرم دستگیر نے نواز شریف کی تصویر والا پوسٹر بھی اُٹھا رکھا تھا۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے ارکان اسمبلی ووٹنگ کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 175 ووٹ اور اپوزیشن کو 145 ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے لئے 4 اُمیدوارمیدان میں ہیں۔اسپیکر کے اہم ترین عہدے کے لیے اسد قیصراور خورشیدشاہ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد اُمیدوار قاسم سوری اوراپوزیشن کے اُمیدواراسد محمود کے مابین مقابلہ ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات