اوپن یونیورسٹی نے بیچلر پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 15 اگست 2018 12:18

اوپن یونیورسٹی نے بیچلر پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزں 2017ء میں پیش کئے گئے بیچلرپروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ بیچلر پروگرامز میں بی ایس )مائیکروبیالوجی ( ،ْ بی ایس )کیمسٹری (،ْ بی اے )جنرل ( ،ْ بی کام ،ْ بی اے )لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز(،ْ بی اے ابلاغ عامہ اور بی اے درس نظامی پروگرامز شامل ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق یہ تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردئیے گئے ہیں اور رزلٹ کارڈز طلبہ و طالبات کو بذریعہ ڈاک بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے نتائج تیار کئے جارہے ہیں ،ْ اعلان عنقریب متوقع ہے۔ علاوہ ازیں سمسٹرخزاں 2018ء کے داخلوں کی آخری تاریخ 5۔

(جاری ہے)

ستمبر مقرر ہے۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے نتائج کی تکمیل کے لئے ایک ٹائم فریم دیا تھا اور سختی سے ہدایت کی تھی کہ نئے داخلوں کی آخری تاریخ سے قبل تمام پروگراموں کے نتائج کا اعلان یقینی بنایا جائے اور یہ ہدایت بھی کی ہے کہ نتائج کے بروقت اعلانات کے ساتھ ساتھ اسناد اور ڈگریوں کے اجراء کے تمام عمل کو جلد از جلداور ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے طلبہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :