مراکش میں گینگ ریپ کے مجرموں کی بریت کیخلاف عوام سراپا احتجاج

ملزمان کی بریت کے بعد متاثرہ لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر بطور احتجاج خود کشی کرلی تھی

بدھ 15 اگست 2018 12:28

مراکش میں گینگ ریپ کے مجرموں کی بریت کیخلاف عوام سراپا احتجاج
مراکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) مراکش میں ایک پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے جرم میں قید مجرموں کی بریت اور رہائی کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پراحتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے گینگ ریپ جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ مراکش میں گذشتہ برس چار افراد نے ایک 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر اجتماعی جنسی زیاتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس نے لڑکی کی شکایت پر چاروں ملزمان کو گرفتار کیا مگر حال ہی میں عدالت نے انہیں بے قصور قرار دے کر بری کردیا تھا۔ ملزمان کی بریت کے بعد متاثرہ لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر بطور احتجاج خود کشی کرلی تھی، جس پر عوام سخت مشتعل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق جنوری2017ء کو 20 سے 23 سال کی عمر کے 4 اوباشوں نے پندرہ سالہ لڑکی کو سیدی موسیٰ نامی علاقے میں لے جا کر جسمانی تشدد کے ساتھ اسے باری باری جنسی تشدد زیاتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

مراکش میں انسانی حقوق اور خواتین کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اجتماعی زیاتی کیس کے مجرموں کی رہائی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور ہزاروں عام شہریوں نے لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے مجرموں کی رہائی کے خلاف احتجاج شروع کیا ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنسی تشدد کیجرم میں ملوث مجرموں کے لیے عبرت ناک سزائیں مقرر کرے تاکہ بچیوں کی عزت وناموس کا تحفظ کیا جا سکے۔