میں نے مذاکرات کی اجازت دے کر غلطی کی تھی‘آیت اللہ علی خامنہ ای
ْامریکیوں نے کبھی مذاکرات میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کی‘ صرف زبانی جمع خرچ ہی کیا
بدھ 15 اگست 2018 12:39
(جاری ہے)
ایران کی سرکاری اور نیم سرکاری خبررساں ایجنسیوں نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی سوموار کو ایک تقریر رپورٹ کی تھی۔
اس میں انھوں نے جوہری سمجھوتے سمیت ایران کو درپیش مختلف داخلی اور خارجی مسائل کے بارے میں گفتگو کی تھی۔خامنہ ای نے کہا تھاکہ جوہری سمجھوتے کے لیے مذاکرات اندازے کی غلطی تھے اور میں نے ا ن مذاکرات میں بذات خود غلطی کا ارتکاب کیا تھا۔انھوں نے کہاکہ نظام کے حکام کے عزم کو دیکھتے ہوئے میں نے مذاکرات کی اجازت دی تھی حالانکہ انھوں ( مذاکرات کاروں) نے سرخ لکیر کو بھی عبور کرلیا تھا اور اسلامی جمہوریہ کے صدر نے میرے سامنے یہ اعتراف کیا تھا کہ ’’ اگر آپ کی طرف پابندیاں عاید نہ ہوتیں تو ہم مزید رعایتیں دینے کو بھی تیار تھے۔ایرانی میڈیا نے یہ بیان جاری کرنے کے تھوڑی دیر کے بعد ہی خامنہ ای کے غلطی کے اعترافی حصے کو حذف کردیا تھا اور اس کی کوئی وضاحت بھی جاری نہیں کی گئی ہے کہ انھوں نے ایسا کیوں کیا ہی بہت سے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ خامنہ ای نے یہ اعتراف دراصل صدر حسن روحانی پر اندرونی دباؤ کم کرنے کے لیے کیا ہے کیونکہ انھیں ایران کے خلاف دوبارہ پابندیوں کے نفاذ کا ذمے دار قرار دیا جارہا ہے۔نیز اس بیان کو مستقبل میں ایران کی جوہری سمجھوتے سے دستبرداری کے لیے ایک طرح کا اجازت نامہ بھی سمجھا جارہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری سمجھوتے سے مئی میں علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا ۔اس کے بعد سے ایران تین یورپی ممالک فرانس ، برطانیہ اور جرمنی کے ساتھ مل کر اس سمجھوتے کو بچانے کے لیے مذاکرات کررہا ہے اور وہ یورپی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کا تحفظ چاہتا ہے تاکہ امریکی پابندیوں کے نفاذ کے بعد اس کی معیشت پر زیادہ منفی اثرات مرتب نہ ہوں ۔ایرانی سپریم لیڈر نے اسی تقریر میں امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی براہ راست بات چیت پر پابندی عاید کرنے کا اعلان کیا تھا ۔انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر مشروط براہ راست بات چیت کی پیش کش کو بھی مسترد کردیا تھا ۔انھوں نے کہا کہ میں نے امریکا کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت پر پابندی عائد کردی ہے۔امریکیوں نے کبھی مذاکرات میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کی اور صرف زبانی جمع خرچ ہی کیا ہے۔وہ مذاکرات میں اپنے مقاصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں‘‘۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.