فلم ’’ را: رومیو اکبر والٹر‘‘ کی عکس بندی کل سے کشمیر میں شروع

بدھ 15 اگست 2018 12:56

فلم ’’ را: رومیو اکبر والٹر‘‘ کی عکس بندی کل سے کشمیر میں شروع
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار جان ابراھام اور جیکی شروف کی فلم ’’ را: رومیو اکبر والٹر‘‘کی ٹیم کشمیر پہنچ گئی جہاں وہ شیڈول کے تحت 10روز کی عکس بندی کا آغاز کل جمعرات سے کر یں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جان ابراھام ہدایتکار روبی گریول کی تھرلر فلم ’’ را: رومیو اکبر والٹر‘‘ میں بھارتی خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ جیکی شروف کے کردار کو ابھی تک پوشیدہ رکھا گیا ہے۔فلم کے متعدد ایکشن مناظر سری نگر اور گل مرگ میں فلمائے جائیں گے، فلم کی کاسٹ میں اداکارہ منوی رائے بھی شامل ہیں۔