امریکی وزیر دفاع کے دورہ برازیل کے دوران ان کی قیام گاہ کے قریب فائرنگ،

جمیز میٹس بے چین ہو گئے

بدھ 15 اگست 2018 12:56

امریکی وزیر دفاع کے دورہ برازیل کے دوران ان کی قیام گاہ کے قریب فائرنگ،
ریو ڈی جنیرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) امریکی وزیر دفاع جمیز مٹیس کے دورہ برازیل کے دوران ان کی قیام گاہ کے قریب فائرنگ کی گئی۔جمیز میٹس جو کہ برازیلین شہر ریو ڈی جنیرو کی کوپاکبانا بیچ کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے کے قریب رات گئے شدید فائرنگ کی گئی جس نے امریکی وزیر دفاع کو بے چین کر دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے صبح وہاں سے واپس جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فائرنگ صاف سنی آپ یاد رکھیں کہ گولیوں کی ترتھراہٹ سنیں تو سمجھیں کہ وہ کسی کی زندگی بدلکر رکھ دیتی ہیں ، میں فائرنگ کے اس واقعہ پر روشنی تو نہیں ڈال سکتا لیکن مجھے انہیں سن کر افسوس ہو اہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا کے بعض شہروں میں فائرنگ کے واقعات بھی مسئلہ ہے جو کہ اس وقت وجود میں آتا ہے جب مقامی افراد پولیس کی مدد نہیں کرتے اور جرائم پیشہ عناصر کو بندوقیں اٹھانے کا حوصلہ مل جاتا ہے۔کوپاکبانا بیچ ریو ڈی جنیرو کا پوش علاقہ ہے جس کے ساتھ ہی کچی آبادی کپیو مینگورا ہے جو امراء کے خلاف نفرت رکھتے ہیں ۔اس علاقے میں متحارب جرائم پیشہ گروہوں میں فائرنگ کے واقعات معمول ہیں۔جمیز میٹس سرکاری دورہ لاطینی امریکا کے پہلے مرحلے میں برازیل پہنچے تھے۔