Live Updates

ن لیگ کا یہی رویہ رہا تو نواز شریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے

یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ سینکڑوں لوگوں کو عدالت بھیج دیں۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 اگست 2018 12:25

ن لیگ کا یہی رویہ رہا تو نواز شریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظر ثانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مسلم لیگ ن کے کئی ارکان اسمبلی کے قومی اسمبلی کی بجائے احتساب عدالت کے باہر موجود ہونے پر اعتراض اُٹھایا۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سیnکڑوں لوگوں کو عدالت بھجوادیں۔

ن لیگ مقدمہ سننے کے لیے عدالت آنے والے کارکنان اور رہنماؤں کی فہرست فراہم کرے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے جو ارکان اسمبلی عدالت اٹینڈ کرناچاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہئیے۔اگر ن لیگ کایہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوائے فواد چودھری نے مزید کہا کہ عمران خان کی شیروانی تیار ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان حلف برداری کے لیے شیروانی زیب تن کریں گے۔ بانی پاکستان نے بھی شیروانی پہن کر حلف لیا تھا، یہی روایت ہے اور اب عمران خان بھی شیروانی ہی پہن کر حلف اُٹھائیں گے۔ قبل ازیں احتساب عدالت میں العزیزیہ فلیگ شپ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پیش کیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو آج العزیزیہ فلیگ شپ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت پہنچا دیا گیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو لینڈ کروزر میں احتساب عدالت پہنچایا گیا ۔ لینڈ کروزر سے قبل بکتر بند گاڑی بھی احتساب عدالت پہنچی، بکتر بند گاڑی کی آمد پر احتساب عدالت کے باہر موجود لیگی کارکنان نے بکتر بند گاڑی کا گھیراؤ کر لیا ، لیگی کارکنان کا دھیان بٹا کر نواز شریف کو لینڈ کروزر سے نکال کر دوسرےگیٹ سے احتساب عدالت کے اندر داخل کر دیا گیا۔

نواز شریف کیا احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی سخت رکھی گئی۔ لیگی ارکان اسمبلی قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابت کے لیے پولنگ میں جانے کی بجائے احتساب عدالت پہنچے۔ نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان اور ارکان پارلیمنٹ سمیت مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف بھی موجود تھے۔ شہباز شریف کو کمرہ عدالت کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات