کراچی، ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق،شوہر اور ایک بچہ زخمی

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈمپر کو آگ لگا دی

بدھ 15 اگست 2018 13:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور اس کا شوہر اور ایک بچہ زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔کراچی میں راشد منہاس روڈ پر جوہر موڑ پل پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو ٹکر ماردی،جس کے نتیجے میں ماں جاں بحق، باپ اور1بچہ زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈمپر کو آگ لگا دی۔حادثے کے وقت موجود عینی شاہدنے بتایاکہ حادثہ ڈکیتی کی واردات کے سبب پیش آیا، دو ملزمان موٹر سائیکل پر فیملی سے لوٹ مار کر رہے تھے۔لوٹ مار کے دوران متاثرہ شخص موٹر سائیکل کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور موٹر سائیکل گر گئی،ٹرک ڈرائیور نے روکنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔شہریوں نے ڈمپر کے ڈرائیور کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔