بھومی پیڈنیکر کا فلم ’’تخت‘‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار

بدھ 15 اگست 2018 13:12

بھومی پیڈنیکر کا فلم ’’تخت‘‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے فلم ’’تخت‘‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن جوہر نے فلم ’’تخت‘‘ کی کاسٹ کا اعلان کیا ہے جس میں بھومی پیڈنیکر بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

بھومی کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اچھے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے،اور یہ میرے لئے بہٹ بری فلم ہے، انہوں نے کہا کہ کرن جوہر کی میں بچپن سے ہی مداح ہوں اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش فلم ’’تخت‘‘ کے ذریعے پوری ہو رہی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ ،وکی کوشل، رنویر سنگھ، انیل کپور اور بھومی پیڈنیکر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :