سبزیوں کونقصان رساں کیڑوںسے محفوظ رکھیں،زرعی ماہرین

بدھ 15 اگست 2018 13:12

قصور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) زرعی ماہرین نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو سفار ش کی ہے کہ و ہ سبزیوں کی فی ایکڑ بہتر پیداوارکے حصول کیلئے انہیں نقصان رساں کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرماکے دوران گوبھی کی تتلی کی سنڈیاں ایک ہی پتے پر سینکڑوں کی تعداد میں موجودہوتی ہیں یہ پتوں کوکھرچ کر اس طرح کھاجاتی ہیں کہ پتوں کی صرف رگیں باقی رہ جاتی ہیں ‘چورکیڑااگتی ہوئی سبزیوں کو زیادہ نقصان پہنچاتاہے جن میں آلو‘ٹماٹر‘ مرچ‘بھنڈی ودیگر سبزیاں شامل ہیں۔

چورکیڑے کی سنڈیاں پودوں کورات کے وقت کاٹ کر نقصان پہنچا تی ہیں اورفصل کی ابتدائی حالت میں زیادہ نقصان ہوتاہے‘ٹماٹرکے پھل کاکیڑے کا حملہ بھنڈی‘ بیل دار سبزیوں مٹراور ٹماٹرپرہوتاہے یہ سنڈی پتوں اور شگوفوں کوکھاکر نقصان پہنچاتی ہے یہ سوراخ کرکے پھل کے اندر داخل ہوجاتی ہے اور اندرہی اندر پھل کو کھاکر پیداوارمیں کمی کا باعث بنتی ہے ‘بینگن کے پھل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچتاہے شروع میں سنڈی درمیان والی چوٹی میں داخل ہوتی ہے جس سے شگوفا سوکھ جاتاہے بعد میں پھل میں داخل ہوکر نقصان کرتی ہے، اسکے حملہ سے پھل کی بڑھوتری رک جاتی ہے اورپھل استعمال کے قابل نہیں رہتا۔

(جاری ہے)

ماہرین نے رس چوسنے والے کیڑوں کے تدارک کیلئے ہدایت کی ہے کہ کھیت کو ہرقسم کی جڑی بوٹیوں سے پاک رکھا جائے تاکہ نقصان دہ کیڑے ان میںپرورش نہ پاسکیں قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاشت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :