پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئے

مشتاق غنی نے 81 ووٹ حاصل کر کے اے این پی کے لائق محمد کو شکست دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 اگست 2018 12:53

پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ھس کے بعد مشتاق غنی اسپکیر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔مشتاق غنی نے اسپیکر کے انتخابات میں 81ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مخالف اے این پی کے امیدوار لائق محمد نے 27 ووٹ حاصل کیے۔

مشتاق غنی لائق محمد کو شکست دیتے ہوئے خیبرپختونخوا اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔مشتاق غنی کے پی کے اسمبلی کے اٹھارویں اسپیکر منتخب ہو ئے ہیں۔انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ اور وہ اپنے ذمہ داریاں سنبھال لیں گے اور کام شروع کر دیں گے۔ یاد رہے پیر کے روز خیبرپختو نخوااسمبلی میں نومنتخب اراکین کی حلف برداری اجلاس کی صدارت ن لیگ کے اورنگزیب نلہوٹھا نے کی۔

(جاری ہے)

تلاوت کلام کے بعد سپیکرنے اپنی اور اسمبلی سٹاف کی طرف سے تمام اراکین کو مبارکبادپیش کی بعدازاں انہوں نے اراکین سے اسمبلی رکنیت کاحلف لیااسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صوبائی اسمبلی کے کل 124اراکین میں111نے حلف اٹھایا حلف کے بعد ارکان اسمبلی رولز کے مطابق اسمبلی رجسٹر ڈپر حروف تہجی کے تحت دستخط کیے حلف اٹھانے والوں میں88 منتخب،19خواتین اور تین اقلیتی اراکین شامل تھیں۔

اور آج اسییکر کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد نتائج سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی خیبرپختونخوا اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔واضح رہے عام انتخابات میں مشتاق غنی اپنے آبائی علاقے ایبٹ آباد کے حلقے پی کے 39 ایبٹ آباد 4 سے کامیاب ہوئے ہیں اور وہ 2013 میں بھی اسی نشست سے اسمبلی پہنچے تھے۔ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے گزشہ دور حکومت میں مشتاق غنی وزیر اطلاعات اور وزیر ہائر ایجوکیشن تھے۔