افغانستان میں فوجی چوکی پر طالبان کا حملہ،

کم ازکم 44 فوجی اور افغان پولیس اہلکار ہلاک

بدھ 15 اگست 2018 13:34

کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) افغانستان میں فوجی چوکی پر طالبان کے حملے میں کم ازکم 44 فوجی اور افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں بدھ کی علی صبح ایک فوجی چیک پوسٹ پر مسلح طالبان نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے حملہ کیا ہے جس دوران کم از کم 44 فوجی اور افغان پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔افغان وزارت دفاع سے فوری طور کوئی بیان جاری نہیں ہوا تاہم مقامی صوبائی حکام نی35 افغان فوجیوں اور 9 پولیس اہلکاروں کے ہلاک کی تصدیق کی ہے۔