Live Updates

مسلم لیگ (ن) کا یہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے ،ْفواد چوہدری

نہیں ہوسکتا کہ آپ سینکڑوں لوگوں کو عدالت بھجوادیں ،ْجو عدالت اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہیے ،ْترجمان پی ٹی آئی عمران خان شیروانی میں حلف اٹھائیں گے ،ْیہ روایت ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے بھی شیروانی میں حلف اٹھایا تھا ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 اگست 2018 13:47

مسلم لیگ (ن) کا یہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظرثانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصا ف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کا یہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ترجمان پی ٹی آئی نے نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سینکڑوں لوگوں کو عدالت بھجوادیں ،ْجو عدالت اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہیے ،ْ (ن) لیگ کا یہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اتحاد غیر فطری ہے ،ْ وہ نہیں چل سکتا۔عمران خان کی تقریب حلف برداری سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے بتایا کہ عمران خان شیروانی میں حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ روایت ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے بھی شیروانی میں حلف اٹھایا تھا ،ْ اس لیے جناح صاحب کی روایت کی پاسداری کی جائیگی۔

فواد چوہدری سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان وزیر اعظم کے عہدے کے لئے حلف برداری کی تقریب میں جو شیروانی پہنیں گے ،ْ آیا وہ سل چکی ہے یا نہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ابھی نہیں بتا سکتا کہ شیروانی سل چکی یا نہیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت کے بعد وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار اور ممکنہ وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کیلئے 18 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات