Live Updates

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رکن فاروق اعظم کو قائد ایوان کی نشست سے اٹھا دیا

بدھ 15 اگست 2018 13:57

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رکن فاروق اعظم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رکن فاروق اعظم کو قائد ایوان کی نشست سے اٹھا دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو بہاولپور سے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران قائد ایوان کی نشست پر بیٹھ گئے جس پر سپیکر نے ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ قائد ایوان کی نشست پر کوئی اور رکن نہیں بیٹھ سکتا۔ یہ روایت ہے جس پر وہ نشست سے اٹھ کر اپنی نشست پر چلے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات