Live Updates

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی بزلہ سنجی

بدھ 15 اگست 2018 13:57

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی بزلہ سنجی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی بزلہ سنجی سے ایوان کشت زعفران بن گیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب سے قبل سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارکان کو طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ارکان کی جانب سے بیلٹ پیپر پر اپنی پسند کے امیدوار کے نام کے آگے مہر لگانی ہے لیکن مہر لگاتے ہوئے بیلٹ پیپر کسی کو دکھانا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

آپ میری بات تو سمجھ گئے ہوں گے کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں کیونکہ میری تو کچھ اوقات نہیں ہے اور گنتی کے دوران بھی پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں گنتی کرائی جائے گی۔ انہوں نے عملہ سے کہا کہ وہ بیلٹ باکس اچھے طریقے سے ارکان کو دکھائیں کہ ان میں پہلے سے کوئی چیز ہے تو نہیں۔ اس دوران انہوں نے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اسد قیصر کے پولنگ ایجنٹ عمران خٹک سے بھی کہا کہ وہ اچھی طرح بیلٹ باکس چیک کرلیں اور اس کا ڈھکن بھی دیکھ لیں کہیں اس میں بھی کوئی چیز نہ ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات