امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 15 اگست 2018 13:58

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہواہے جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے کے بعد 0.04 فیصد بڑھ کر 1193.71 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 1.80 ڈالر (0.2 فیصد) اضافے کے ساتھ 1200.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1196.10 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1202.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1195.51 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1202.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :