کترینہ سے کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، عالیہ بھٹ

بدھ 15 اگست 2018 14:06

کترینہ سے کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، عالیہ بھٹ
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ تنازعات بارے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کترینہ سے کسی بھی قسم کا کوئی ذہنی دبائو نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کترینہ کیف کے ساتھ تنازعات بارے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی انسٹاگرام پر لائکس کو چیک نہیں کرتیں لہذا وہ نہیں جانتیں کہ لوگ کیوں اسے اسے چیک کرتے ہیں لیکن وہ ضرور اس بات کا اعتراف کریں گی وہ ہمشیہ سے کترینہ کیف کو پسند کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تصاویر کو لائک کرنا اگر دوستی کی پیمائش کا آلہ ہے تو میں اب کترینہ کو کہوں گی کہ ہمیں ایک دوسرے کی تصاویرکو ضرور لائک کرنا ہے لیکن انہیں کترینہ سے کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ عالیہ بھٹ فلم ’’کلنک‘‘، ’’گلی بوائے‘‘ اور ’’تخت‘‘ میں دکھائی دیں گی۔