Live Updates

سپیکر قومی اسمبلی کے کارڈ نہ ہونے پر عمران خان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے پر پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر پٹیل کا اعتراض،

میرے لئے تمام ممبران برابر ہیں، سردار ایاز صادق

بدھ 15 اگست 2018 14:06

سپیکر قومی اسمبلی کے کارڈ نہ ہونے پر عمران خان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کارڈ نہ ہونے پر عمران خان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی جس پر پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر پٹیل نے اعتراض اٹھا دیا۔ سپیکر نے کہا کہ ان کے لئے عمران خان سمیت تمام ارکان یکساں حیثیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں سپیکر کے الیکشن کے دوران ایوان میں پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ان کے پاس کارڈ نہیں تھا، مجھے کہا گیا کہ میں نیا کارڈ بنوا لوں جبکہ عمران خان کو کارڈ نہ ہونے پر اسپیکر نے اجازت دے دی جس پر سپیکر نے کہا کہ آپ بھی مجھ سے اجازت لیتے تو میں آپ کو بھی پہچانتا ہوں، میں آپ کو اجازت دے دیتا۔

اس پر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ میں نے آپ سے عملے کے ذریعے اجازت مانگی تھی۔ اسپیکر نے کہا کہ میرے لئے تمام ممبران برابر ہیں، عمران خان نے مجھ سے اجازت مانگی اور میں نے اجازت دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات