کاشتکار بارشوں کے ممکنہ نقصانات سے بچائو کیلئے بروقت اقدامات کریں،زرعی ماہرین

بدھ 15 اگست 2018 14:10

لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) کاشتکار اپنی فصلوںسے بھرپور پیداوار لینے اورپیداواری اہداف کے حصول کے لیے بارشوں کے ممکنہ نقصانات سے بچائو کے لیے بروقت اقدامات کریں ۔زرعی ماہرین کے مطابق اس وقت یہ تمام فصلیں پیداوار کے اہم مراحل پر ہیں لہٰذ اان فصلوںکو بارشوں کے نقصانات سے بچانے اور بھرپور نگہداشت کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ کھیتوں سے اضافی پانی جلد از جلد نچلے کھیتوں میں نکال دیں کیونکہ 24گھنٹے سے زیادہ پانی جمع ہونے پر پودوں کی نشوونما رک جاتی ہے اور اُن کی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ماہرین زراعت نے کہا کہ کپاس کے کاشتکار اپنے کھیتوں سے اضافی پانی نکالنے کے ساتھ ساتھ کیڑوں کے تدارک کی طرف بھی خصوصی توجہ دیں کیونکہ جڑی بوٹیو ں اورزیادہ نمی کی صورت میں کپاس پر لشکری سنڈی اور چست تیلہ کا حملہ بڑھ جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارانی علاقوں کے کاشتکار پانی کے نقصان سے بچنے اور نمی کو کھیتوں میں محفوظ کرنے کے لیے بروقت اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ امسال پنجاب میں کپاس کاپیداواری ہدف 10ملین گانٹھیں،چاول3.33ملین ٹن ، کماد 41ملین ٹن اور مکئی 3.09ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے ۔انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ وہ ان فصلوں کے پیداواری اہداف کے حصول کے لیے کاشتکاروں کو بروقت راہنمائی مہیا کریں۔

متعلقہ عنوان :