سکیورٹی نے لیگی خاتون رکن اسمبلی کو نواز شریف کی تصویر اندر لیجانے سے روکدیا

تصویر نہ لیجانے دی گئی تو حلف نہیں اٹھائوں گی، آج سکیورٹی والے اپنے نمبر بنا رہے ہیں ‘ زیب النساء اعوان

بدھ 15 اگست 2018 14:18

سکیورٹی نے لیگی خاتون رکن اسمبلی کو نواز شریف کی تصویر اندر لیجانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی زیب النساء اعوان کو نواز شریف کی تصویر اندر لے جانے سے روکدیا گیا جس پر انہوںنے شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن اسمبلی زیب النساء اعوان نواز شریف کی تصویر ہاتھ میں پکڑے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پہنچیں تو یہاں پر موجود لیڈیز پولیس اہلکاروںنے انہیں تصویر اندر جانے سے روکدیا جس پر خاتون رکن کی جانب سے مزاحمت اور شدید احتجاج کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جیت ہماری ہوئی ہے اسے دھاندلی سے شکست میں بدلا گیا ، آج سکیورٹی والے اپنے نمبر بنا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر مجھے تصویر نہ لے جانے دی گئی تو میں اندر جا کر حلف نہیں اٹھائوں گی ۔ سکیورٹی نے انہیں تصویر کے ساتھ اسمبلی کی عمارت کے اندر جانے کی اجازت دیدی تاہم بعد ازاں اسمبلی کی سکیورٹی نے ان سے تصویر لے لی ۔