نواز شریف نے کمرہ عدالت کے باہر صحافیوں کے سامنے دل کا حال بیان کر دیا

آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں قید تنہائی میں ہوں،باہر جانے کی اجازت نہیں اپنے سیل میں ہی نماز ادا کرتا ہوں،مریم نواز سے بھی روز ملاقات نہیں ہوتی، نواز شریف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 اگست 2018 13:54

نواز شریف نے کمرہ عدالت کے باہر صحافیوں کے سامنے دل کا حال بیان کر دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اگست 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کمرہ عدالت کے باہر صحافیوں کے سامنے دل کا حال بیان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کی آج احتساب عدالت میں پیشی ہوئی۔اس موقع پر نواز شریف کی صحافیوں سے بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا آپ کو مسجد میں جا کر نماز ادا کرنے کی اجازت ہے؟ ۔

تو نواز شریف نے جواب دیا کہ باہر جانے کی اجازت نہیں، نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں۔مریم نواز سے روز ملاقات نہیں ہوتی۔مریم نواز سے بھی ملاقاتیوں کے ساتھ ہفتے بعد ہی ملاقات ہوتی ہے۔صحافی نے نواز شریف سے طبعیت سے متلعق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ جی الحمد اللہ ٹھیک ہوں۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ قید تنہائی میں ہیں۔

(جاری ہے)

؟۔تو نواز شریف نے جواب دیا کہ جی آپ کہہ سکتے ہیں۔

اس سے پہلے نواز شریف سے جیل میں ملاقات کرنے والے صحافیوں نے بھی اس بات کا ذکر کیا ہے کہ نواز شریف جیل میں قید تنہائی کی زندگی گزار رہے ہیں۔سابق چئیرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ((پیمرا)) ابصار عالم نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کا احوال بتا تے ہوئے کہاکہ مریم نوازنے بتایا کہ مجھے روزانہ دو اخبار ملتے ہیں۔

لوہے کے پلنگ پر ایک گدا اور ایک جیل کی چادر ہے، باتھ روم سیل کے اندر ہی ہے۔ صبح 5 بجے سلاخوں والا دروازہ کُھلتا ہے اور شام کو 7 بجے تالا لگا دیا جاتا ہے۔ کسی سے یا کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغامات میں نواز شریف سے ملاقات کا احوال بھی لکھا اور کہا کہ میں نے نواز شریف سے سوال کیا کہ قید تنہائی میں 24 گھنٹے میں سب سے پُرسکون لمحات کونسے ہیں؟ جس پر میاں صاحب نے جواب دیا کہ سارے کے سارے لمحات پُر سکون ہیں۔

نواز شریف نے مجھے بتایا کہ میں اسپتال سے زبردستی واپس جیل آیا ۔۔نواز شریف نے بتایا کہ مجھے پہلی رات بیرک کے فرش پر سُلایا گیا۔ اب ایک لوہے کی چارپائی اور ایک گدا ہے۔ میرا 8x10 کا سیل ہے۔ جس کے دروازے کی جگہ لوہے کی سلاخیں ہیں۔ جسے شام کو7 بجےسے صبح 5 بجے تک بند کر دیا جاتا ہے۔