بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میں دماغ استعمال کرنے کی ضرورت ہے، چاہل

بدھ 15 اگست 2018 14:19

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) بھارتی لیگ اسپنر یوزویندرا چاہل نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ذہن استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوزویندرا چاہل نے کہا کہ ریڈ بال کی کرکٹ میں آپ کو فوراً اٹیک کرنے کی نہیں بلکہ خود کو سیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میں اگر مطلوبہ رن ریٹ زیادہ ہے تو بیٹسمین تیزی سے کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوجاتے ہیں مگر طویل فارمیٹ میں آپ کو اپنا ذہن استعمال کرتے ہوئے کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔واضح رہے کہ چاہل کو دوبرس بعد طویل فارمیٹ کیلئے طلب کرتے ہوئے بھارت اے میں شامل کیا گیا جس نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ اے کو شکست دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :