ایکوڈور ،ْ بس حادثے میں 25 افراد ہلاک ،ْ 18 زخمی

حادثے میں متاثر ہونے والے اکثریت کا تعلق کولمبیا سے ہے ،ْحکام

بدھ 15 اگست 2018 14:33

کولمبیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) کولمبیا سے وینزویلا جانے والی مسافر بس کو ایکواڈور میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں25 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک افراد میں کولمبیا اور وینزویلا کے شہری شامل ہیں اور دونوں ممالک کے سفارت خانوں نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔ایکواڈور کے دارالحکومت کے سیکیورٹی سیکریٹری جووان زیپاٹا کے مطابق حادثے میں متاثر ہونے والے اکثریت کا تعلق کولمبیا سے ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق غیرملکی لائسنس اور نمبرپلیٹس کی حامل بس کوائیٹو سے 30 کلومیٹر دور مشرقی علاقے میں داخل ہوئی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی اور قریبی بستی میں جاگری اور تین گھر بھی اس کی زد میں آگئے ،ْکوائیٹو کی ایمرجنسی کمیٹی کے سربراہ کرسٹیان ریویرا کا کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں تین کا تعلق ایکواڈور سے ہے جبکہ ہلاک شدگان میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ کولمبیا اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والے متاثرین کی شناخت کا کام جاری ہے جن میں سے اکثر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ریویرا کا کہنا تھا کہ حادثے میں 24 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں تاہم میئر موریسیو روڈاز نے بعد میں ہلاکتوں کی تعداد 24 اور18 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی۔

متعلقہ عنوان :