2022 میں بھارت انسان کو خلاء میں بھیجنے والی چوتھی قوم بن جائیگی ،ْ بھارتی وزیر اعظم کا اعلان

بدھ 15 اگست 2018 14:33

2022 میں بھارت انسان کو خلاء میں بھیجنے والی چوتھی قوم بن جائیگی ،ْ بھارتی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) بھارت کے جشن آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے 370 سالہ تاریخی عمارت لال قلعے پر کھڑے ہو کر اعلان کیا ہے کہ 2022 میں بھارت انسان کو خلاء میں بھیجنے والی چوتھی قوم بن جائیگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد یوم آزادی پر کئے جانے والی یہ پانچویں اور آخری تقریر تھی جس میں انہوں نے قوم سے بڑا وعدہ کر لیا۔انہوںنے کہاکہ لا ل قلعے کی چھت پر کھڑا ہو کر قوم کو ایک خوشخبری دے رہا ہوں، بھارت نے ہمیشہ خلائی سائنس میں ترقی کی ہے لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب بھارت اپنی آزادی کی75 سال مکمل کر لے گا ، ہو سکتا ہے اس سے بھی پہلے، بھارت کا بیٹا یا بیٹی ہاتھ میں تین رنگا جھنڈا لئے خلاء میں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :