طیب اردگان کا ترکی پر عائد اقتصادی پابندیوں کے جواب میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

بدھ 15 اگست 2018 14:33

طیب اردگان کا ترکی پر عائد اقتصادی پابندیوں کے جواب میں امریکی مصنوعات ..
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) ترکی کے صدر طیب اردگان نے ترکی پر عائد اقتصادی پابندیوں کے جواب میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی نے امریکا کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کے خلاف کمرکس لی ہے ،ْ اس حوالے سے ترکی کے صدر طیب اردگان نے امریکا کے تیار کردہ برقی مصنوعات سمیت ان تمام چیزوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جس پر میڈ ان امریکا تحریر ہو۔

(جاری ہے)

ترک صد ر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا کیوں کہ دنیا میں ہر چیز کا متبادل موجود ہے اگرامریکی موبائل آئی فون ہے تو مارکیٹ میں سام سنگ بھی موجود ہے اس لیے امریکی پروڈکٹ کو چھوڑ کر ہمیں دوسرے ممالک کی تیارکردہ متبادل مصنوعات کو اپنانا ہوگا۔طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ملکی کرنسی کی قدر کی بحالی اور معیشت کے فروغ کیلئے 4 ممالک سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کے ساتھ دیگر انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔ مغرور امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اب عوام کو بھی آگے آکر امریکی مصنوعات کو خیر باد کہنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :