ڈالر کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آن پہنچا ہے ،ْروس

دنیا اب ڈالر سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے ،ْ ڈالر بھی مسلسل تنزلی کا شکار ہے ،ْ روسی وزیر خارجہ کی گفتگو

بدھ 15 اگست 2018 14:33

ڈالر کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آن پہنچا ہے ،ْروس
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) روس نے کہا ہے کہ ڈالر کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آن پہنچا ہے۔ غیر ملکی میڈیا ک مطابق یہ بات روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نیاپنے ترک ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اب ڈالر سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے اور ڈالر بھی مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روس اب ترکی اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے قومی کرنسیز میں لین دین کے راستے تلاش کر رہا ہے۔ تاہم لاوروف نے اس عزم کا اظہار نہیں کیا کہ روس ترکی کے ساتھ ڈالر میں لین دین ختم کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کے نامناسب کردار کی وجہ سے اس کے بطور عالمی کرنسی استعمال میں گراوٹ ہوگی اور اس کے افعال محدود ہو کر رہ جائیں گے۔