ملک کے 3مرتبہ منتخب وزیر اعظم کو بکتر بند گاڑی میں لانا توہین آمیز ہے،شہبا زشریف

چترال سے لیکر کراچی تک عوام نواز شریف کیلئے دعاگو ہیں ،نواز شریف جھوٹے مقدموں سے بری ہوکر اپنوں میں عید گزاریں پارلیمنٹ ہاؤس میں تاریخی اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے،دھاندلی زدہ الیکشن مکمل بے نقاب کریں گے،مسلم لیگ ن کے صدر کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو

بدھ 15 اگست 2018 14:37

ملک کے 3مرتبہ منتخب وزیر اعظم کو بکتر بند گاڑی میں لانا توہین آمیز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ تین مرتبہ ملک کے وزیر اعظم کو بکتر بند گاڑی میں لاکر دہشت گردوں جیسا سلوک کرنا توہین آمیز ہے چترال سے لیکر کراچی تک عوام نواز شریف کے لیے دعاگو ہیں کہ جلد نواز شریف جھوٹے کیسوں سے آزاد ہوکر اپنوں میں عید گزاریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیر عظم نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانا جو کہ ایک دہشت گرد کہ ساتھ سلوک کیا جاتا ہے وہ مکمل طور پر توہین آمیز ہے اسی لیے ہم اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منظم طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے شہبا زشریف نے کہا کہ انہوں نے نواز شریف سے احتساب عدالت میں ملاقات کی ہے ان کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد بھی دی ہے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کیلئے دعا کی ہے کہ اللہ کرے کہ پاکستان کی دن دگنی اور رات چوگنی کرے اور ملک کو عزم مملکت بنائیں انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت میں نواز شریف اور مریم نواز کو کرپشن کے الزام میں بری ثابت کیا ہے اور عدالت نے خود کہا کہ استغاثہ سے خلاف کرپشن کا ایک کاغذبھی سامنے نہیں آیا اور اب اس حوالے سے اپیلٹ کورٹ میں اپیل بھی سنی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ اب چترال سے لیکر کراچی تک عوام نواز شریف کیلئے دعاگو ہیں کہ وہ جھوٹے مقدموں سے بازیاب ہوکر اپنوں میں عید کی خوشیاں گزاریں کیونکہ انہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا بجلی کا بحران ختم کیا کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی ختم کی اور ملک کی ترقی کا اہم سنگ میل سی پیک لے کر آئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پیغام دیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کا تاریخی کردار ادا کیا جائے اور دھاندلی زدہ الیکشن اب ہم مکمل بے نقاب کریں گے