Live Updates

فرشتوں والی جماعت پی ٹی آئی کو پروپیگنڈے کے تحت پنجاب میں حکومت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،خواجہ سعد رفیق

پی ٹی آئی کے پاس مرکز کی طرح پنجاب میں سادہ اکثریت نہیں ، جھوٹ فریب اور ہارس ٹریڈنگ والے عمران خان کیا نیا پاکستان بنائیں گے، عمران خان دوبارہ گنتی کا بیان دے کر این اے 131 سے ری کاؤنٹنگ سے بھاگ گیا،اپوزیشن میں بیٹھے تو عمران خان کو دن میں تارے دکھائیں گے،پی ایم ایل این کے رکن پنجاب اسمبلی کی صوبائی اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو

بدھ 15 اگست 2018 14:41

فرشتوں والی جماعت پی ٹی آئی کو پروپیگنڈے کے تحت پنجاب میں حکومت بنانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی خواجہسعد رفیق نے کہا ہے کہ فرشتوں والی جماعت پی ٹی آئی کو پروپیگنڈے کے تحت پنجاب میں حکومت دینے کی کوشش کی جارہی ہے حالانکہ پی ٹی آئی کے پاس مرکز کی طرح پنجاب میںسادہ اکثریت نہیں ہے جھوٹ فریب اور ہارس ٹریڈنگ والے عمران خان کیا نیا پاکستان بنائیں گے ان خیالات کا اظہار خواجہ سعید رفیق نے پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 71واں یوم آزادی منایا گیا لیکن مجھے افسوس ہے کہ آج بھی ہم آزاد نہیں کیونکہ جس طرح پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پر ایک ایسی حکومت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کو کوئی اکثریت بھی نہیں ملی ہے لیکن پروپیگنڈے کے تحت کام ہورہا ہے حالانکہ پی ٹی آئی نے مرکز کی طرح پنجاب میں سادہ اکثریت حاصل نہیں کی ہے لیکن پھر بھی پنجاب اسمبلی کے اراکین جہاز میں بھر بھر کر لے جایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف فرشتوں والی جماعت کہلواتی ہے کیا وہ نیا پاکستان جھوٹ فریب اور ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پر بنائیں گے اب قوم کو خود سوچنا ہوگا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر کی یہ حالت ہے کہ وہ دوبارہ گنتی کیلئے پوری قوم کے سامنے آکر کہتا ہے لیکن میرے حلقے این اے 131 میں دوبارہ گنتی سے بھاگ جاتا ہے اور ریٹرننگ آفسر سے لیکر سپریم کورٹ تک کوشش کر تا ہے کہ تھیلے دوبارہ نہ کھلیں کیونکہ اگر تھیلے دوبارہ کھل گئے تو عمران خان کی اصلیت پوری قوم کے سامنے آجائے گی جس کا مطلبہے کہ ا لیکشن چوری ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوگا لیکن اس عمل کو بھی غیر فطری نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی اس میں حمایت کی جاسکتی ہے اگر اپوزیشن میں بیٹھنا پڑا تو ذمہ داری سے اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے اور عمران خان کو دن میں تارے دکھائیں گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات