Live Updates

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کوپاکستان آنیکی اجازت مل گئی

نجوت سدھو کل جمعہ کوواہگہ کے راستے پاکستان آّئیں گے، 18 اگست کوعمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے عمران کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملنا اعزاز کی بات ہے کوئی چھوٹا معاملہ نہیں،نجوت سدھو

بدھ 15 اگست 2018 14:45

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کوپاکستان آنیکی اجازت مل گئی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) بھارتی حکومت نے نجوت سدھوکوپاکستان آنیکی اجازت دیدی ہے۔ نجوت سدھو17اگست کوواہگہ کے راستے پاکستان آّئیں گے۔ وہ 18 اگست کوعمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ انہیں13 اگست کوپاکستان کاویزا جاری کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

سدھو کاکہناتھاکہ ان کا دورہ پاکستان بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔ عمران خان کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملنا اعزاز کی بات ہے اور یہ کوئی چھوٹا معاملہ نہیں۔عمران خان کی جانب سے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکراورکپل دیو کوبھی پاکستان آنیکی دعوت دی گئی تھی۔ سنیل گواسکرنے انگلینڈ میں کمنٹری مصروفیات اور کپل دیو نے نجی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان آنیسے معذرت کرلی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات