شاہد آفریدی فائونڈیشن کے تحت ہونے والا ٹی ٹین میچ منسوخ

میچ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث منسوخ کیاگیا‘ترجمان فائونڈیشن

بدھ 15 اگست 2018 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) شاہد آفریدی فائونڈیشن کے تحت تحت فنڈز ریزنگ کے لئے پیر 13اگست کی شب ملتان انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور شو بز سے وابستہ افراد کے درمیان کے ٹی 10کرکٹ میچ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث منسوخ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان شاہد آفریدی کے مطابق ٹی ٹین جلد کرایا جائے گا۔ میچ کرانے کا مقصد شاہد آفریدی فائونڈیش کے تحت فلاحی کام جن میں عوام کے لئے صحت، تعلیم،صاف پانی کی فراہمی سمیت اسپتالوں کا قیام شامل ہے کے لئے فنڈز اکھٹا کرنا ہے۔فائونڈیشن پورے ملک میں غریب آدمی کے لئے کام کر رہی ہے۔