بھارتی یوم آزادی پر پاک بھارت سرحدی فورسز میں مٹھائی کا تبادلہ

بدھ 15 اگست 2018 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر واہگہ اٹاری بارڈرپر پاکستان اوربھارت کی سرحدی فورسزکے مابین مٹھائی کے روایتی تحفے کا تبادلہ ہوا۔ذرائع کے مطابق پنجاب رینجرزکی طرف سے بی ایس ایف کے افسروں اورجوانوں کو ان کے یوم آزادی کی مبارک باد دی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی پر بھی دونوں فورسز کے مابین مٹھائی کا تبادلہ ہوا تھا۔دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز ایک دوسرے کے قومی اوراہم مذہبی تہواروں پر ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ دیتے ہیں تاہم جب دونوں ملکوں کے حالات زیادہ کشیدہ ہوں تو پھر پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کا مزاج بھی بدل جاتا ہے۔