Live Updates

معروف برانڈ کا پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے شانداراقدام

معروف برانڈ SAPPHIRE نے لوگوں کو پودے لگانے کی ترغیب دلانے کے لیے اپنے شاپنگ بیگز پر طریقہ کار متعارف کروا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 اگست 2018 14:56

معروف برانڈ کا پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے شانداراقدام
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اگست 2018ء) پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے پاکستانی عوام بھی جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہے۔جب کہ کئی غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے بھی ملک میں پودے لگانے کے لیے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔جس میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔اور اب معروف برانڈ سفائیر بھی پاکستان میں شجر کاری مہم کو بڑھانے کے لیے آگے آ گیا ہے۔

سفائیر نے اپنے شاپنگ بیگز پر لوگوں کو پودے لگانے کی ترغیب دلانے کے لیے طریقہ کار بتایا ہے۔اور بتایا یے کہ بیجوں سے بھرے ہوئے بیگ  کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کریں۔اور پھر اس کو زیر زمین مٹی میں دبا دیں۔اور اس پودے کو روزانہ کی بنیاد پر پانی دینے کے عمل کو یقینی بنائیں۔اور پاکستان کو خوبصورت بنانے پر فخر محسوس کریں۔

(جاری ہے)

یاد رہے پاکستان میں سب سے پہلے پودے لگانے کا آغاز پاکستان تحریک انصاف نے کیا تھا اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بیج والی پنسل متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے یہ فیصلہ بلین ٹری سونامی مہم کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ اس مہم کے تحت کراچی میں بلین ٹری منصوبے کی تکمیل میں بچوں کو بھی شامل کیا جائے گا جس کے لیے زیر تعلیم بچوں کے لیے یہ بیج والی پنسلیں متعارف کروائی جائیں گی۔ اس جدید نظریے کے تحت بچوں کی درخت لگانے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ پنسلوں کے ربڑ والے حصے پر ایک کیپسول ہو گا جس میں مختلف بیج موجود ہوں گے۔

ان پنسلوں کے ساتھ کھیرا، بھنڈی ، بینگن ، پالک اور ہرا دھنیا کے بیج موجود ہیں۔ ان پنسلوں کو ایم آئی ٹی کے طلبا نے ڈیزائن کیا ہے۔اس کے علاوہ اک فوج نے قومی شجرکاری مہم میں بھرپورشمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج قومی شجرکاری مہم کے تحت ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات