نیشنل سیونگز سنٹر کے زیراہتمام 40 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 ستمبر کو ہوگی

بدھ 15 اگست 2018 15:23

نیشنل سیونگز سنٹر کے زیراہتمام 40 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز ..
فیصل آباد۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستا ن کے زیر اہتمام 40 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 ستمبر بروز پیر کو ہو گی ۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ یہ رواں سال کی 22 ویںاور مجموعی طور پر 75 ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7کروڑ50لاکھ روپے کا ایک ، دوسرا انعام 2کروڑ 50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 5 لاکھ روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ اس بار قرعہ اندازی سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائیگاجس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ اس قرعہ انداز ی میں کل 17سو انعامات دیئے جائیں گے۔