Live Updates

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے

دوہزار اٹھارہ کے جنرل الیکشن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے انتالیس سے دوبارہ کامیاب ہوئے

بدھ 15 اگست 2018 15:43

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر خیبرپختونخوا کے لیے نامزد امیدوار مشتاق احمد غنی کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد سے ہے ۔ 30 اکتوبر 1956 کو پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد غنی سال 2013کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے چوالیس ایبٹ آباد سے آزاد امیدار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے،انہوں نے ن لیگ کے امیدوار عنایت اللہ جدون کو شکست دی،الیکشن میں کامیابی کے بعد انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی،مارچ دوہزار چودہ میں صوبائی کابینہ کا حصہ بنے اور اعلی تعلیم کے وزیر مقررہوئے،انہیں وزیراعلی کا مشیر بھی مقرر کیا گیا ،جولائی دوہزار چودہ میں مشتاق غنی کو اطلاعات کی وزارت کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں ،مشتاق غنی دوہزار اٹھارہ کے جنرل الیکشن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے انتالیس سے دوبارہ کامیاب ہوئے،مشتاق غنی نے اٹھائیس ہزار چار سو چوبیس ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل ن لیگ کے عنایت اللہ جدون نے انیس ہزار دو سو پینتالیس ووٹ حاصل کئے،مشتاق احمد غنی نے گریجویشن ای ایف ایل یوکے سے مکمل کی جبکہ بی اے تک تعلیم حاصل کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات