Live Updates

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کیلئے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن محمود جان کا تعلق پشاور سے ہے

بدھ 15 اگست 2018 15:43

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کیلئے منتخب ہونے والے تحریک انصاف ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے لیے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن محمود جان کا تعلق پشاور سے ہے ،محمود جان سال دوہزار سے اسمبلی ممبر ہیں ،دوہزار تیراہ کے جنرل الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حیثیت سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے سات پشاور سے کامیابی حاصل کی،دوہزار تیراہ میں انہوں نے بارہ ہزار پانچ سو تراسی ووٹ لیکر جماعت اسلامی کے امیدوارحشمت خان کو شکست دی،محمود جان نے حالیہ دوہزار اٹھارہ کے جنرل الیکشن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے چھیاسٹھ سے کامیابی حاصل کی ،انہوںنے انیس ہزار چھیانوے ووٹ حاصل کئے،ان کے مدمقابل ایم ایم اے کے امیدوار حشمت خان نے گیارہ ہزار تین سو پچانوے ووٹ حاصل کئے ،تحریک انصاف کی جانب سے انہیں خیبر پختونخوا اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا گیا تھا ،محمود جان نے بی اے تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات