باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورسے میں حجاج کی وطن واپسی سے متعلق اعلی سطح اجلاس

بدھ 15 اگست 2018 15:46

باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورسے میں حجاج کی وطن واپسی سے متعلق ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورسے میںایئرپورٹ منیجرسول ایویشن اتھارٹی ثمررفیق کی زیرصدارت حجاج کی وطن واپسی کے دوران پیش آنے والے ممکنہ مشکلات کوبروقت اوراحسن طریقے سے حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس منعقدہوا۔جس میں ضلعی انتظامیہ،سول ایویشن اتھارٹی،پی آئی اے،پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی)،ایئرپورٹ سیکورٹی فورس،انٹی نارکوٹکس فورس،کسٹمز،ایف آئی اے،پاکستان آرمی اورصحت سمیت دیگرمتعلقہ اداروںکے ذمہ دارحکام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثمررفیق نے کہاکہ کہ امسال خیبرپختونخواسی26ہزار375افرادحج کی سعادت حاصل کررہے ہیںجس میںسرکاری طورپر17ہزار474جبکہ پرائیویٹ سکیم کے ذریعی8ہزار901افرادشامل ہیں،اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیاگیاکہ خیبرپختونخواسے 51خصوصی پروازوںکے ذریعے حجاج کرام کوسعودی عرب پہنچایاگیاہے اورآخرپروازگزشتہ روز15اگست کوہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاکہ ایئربلیوکی خصوصی حج پروازکے ذریعے 27اگست کوحج ادائیگی کے بعد170حجاج کرام پشاورپہنچایا جائیگا،حجاج کرام کوایئرپورٹ گیٹ سے ہی رخصت کی جائیگا۔انہوںنے عوام الناس اورحجاج کرام کے عزیزواقارب کوآگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ایئرپورٹ پرتعمیراتی کام کے باعث حجاج کرام کولینے کیلئے صرف ایک گاڑی لایاکریںتاکہ دیگرحجاج کرام اوران کے عزیزواقارب کوکسی مشکلات کاسامنانہ ہو۔

متعلقہ عنوان :