ْمقبوضہ کشمیر ، بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی

بدھ 15 اگست 2018 15:46

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر وادی کشمیرمیں موبائیل فون اور انٹرنیٹ سروسزمعطل کر دی ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بدھ کی صبح سے ہی وادی کشمیرمیںتمام سروس پروائیڈرز نے موبائیل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کردیں۔

(جاری ہے)

مختلف موبائل فون کمپنیوں کے عہدے داروں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں مزید احکامات تک اپنی سروسز معطل رکھنے کا حکم دیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ کئی برس سی15اگست کو بھارتی یوم آزادی اور 26جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر موبائیل فون سروسز کی معطلی نام نہاد سیکورٹی اقدامات کا حصہ بن گیا ہے ۔