Live Updates

سردار ایاز صادق نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے طریقہ کار سے آگاہ کیا

اچھی طرح بیلٹ باکس چیک کرلیں ،ْڈھکن بھی دیکھ لیں کہیں اس میں بھی کوئی چیز نہ ہو ،ْ سپیکر کا عمران خٹک کا مکالمہ

بدھ 15 اگست 2018 15:52

سردار ایاز صادق نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے طریقہ کار سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان سپیکر سردار ایاز صادق نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے طریقہ کار سے آگاہ کیا ۔ بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب سے قبل سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارکان کو طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ارکان کی جانب سے بیلٹ پیپر پر اپنی پسند کے امیدوار کے نام کے آگے مہر لگانی ہے تاہم مہر لگاتے ہوئے بیلٹ پیپر کسی کو دکھانا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ارکان سے کہا کہ آپ میری بات تو سمجھ گئے ہوں گے کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں کیونکہ میری تو کچھ اوقات نہیں اور گنتی کے دوران بھی پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں گنتی کرائی جائیگی۔ انہوں نے عملہ سے کہا کہ وہ بیلٹ باکس اچھے طریقے سے ارکان کو دکھائیں کہ ان میں پہلے سے کوئی چیز ہے تو نہیں اس دوران انہوں نے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اسد قیصر کے پولنگ ایجنٹ عمران خٹک سے بھی کہا کہ وہ اچھی طرح بیلٹ باکس چیک کرلیں اور اس کا ڈھکن بھی دیکھ لیں کہیں اس میں بھی کوئی چیز نہ ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات