وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو22 ارب 78 کروڑ 42 لاکھ روپے جاری کردیے

بدھ 15 اگست 2018 16:03

وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو22 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں کے لیے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو اب تک مجموعی طورپر 22 ارب 78 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں کے لیے رواں مالی سال کے دوران 10کھرب 30 ارب روپے کے فنڈز مختص کررکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لیے 11کروڑ، اے جے بلاک کے لیے 4 ارب 74 کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لیے 22کروڑ 49 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لیے 3 ارب 37کروڑ 99 لاکھ، پلاننگ کمیشن کے لیے 82کروڑ 18 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیی6کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لیے 4 ارب 62کروڑ 86لاکھ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے 48کروڑ، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے لیے 38کروڑ، کابینہ ڈویژن کے لیے 20کروڑ ، ایوی ایشن ڈویژن کے لیے 21کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔ پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت سرکاری شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :