شہدا گلگت بلتستان پولیس کی شجاعت وبہادری کی علامت ہیں ‘راجہ جہانزیب

بدھ 15 اگست 2018 16:21

شہدا گلگت بلتستان پولیس کی شجاعت وبہادری کی علامت ہیں ‘راجہ جہانزیب
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) رکن گلگت بلتستان اسمبلی راجہ جہانزیب نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصرکے خلاف بہادری سے لڑکر جام شہادات نوش کرنے والے گلگت بلتستان کے پولیس کے شہداکو سلام پیش کرتے ہیں۔شہدا گلگت بلتستان پولیس کی شجاعت وبہادری کی علامت ہیں۔

(جاری ہے)

کارگاہ پولیس چیک پوسٹ پر جوانمردی کے ساتھ دہشتگروں کامقابلہ کرتے ہوئے شہیدہونے والے گلگت پولیس کے تینوں شہداکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورمتاثرہ خاندنوں کے ساتھ ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع دیامرمیں موجودملک اور تعلیم کے دشمن دہشتگردکسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔حکومت دہشتگردوں کو انجام میں پہنچانے کے ساتھ ساتھ دیامر میں تعلیم کے نظام کو بہتربنانے کے لئے اپنا کردار اداکرے۔موجودہ حالت کے پیش نظرقانون نافذکرنے والے ادارے گلگت بلتستان کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کویقینی بنائیںاور گلگت بلتستان کے مختلف نالہ جات میں سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :