Live Updates

عمران خان پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے‘سعدیہ سہیل رانا

بدھ 15 اگست 2018 16:28

عمران خان پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے‘سعدیہ سہیل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج بھی وہی حالات ہیں جن کا نقشہ علامہ اقبال نے پاکستان بننے سے پہلے اپنی شاعری میں پیش کیا۔ کچھ پاکستان دشمن عناصر نظریہ پاکستان کو نوچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کسی بدقسمتی سے حکمرانوں کو آج تک توفیق نہیں ہوئی کہ اپنے ذاتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو فائدہ پہنچائے۔

کچھ ایسی قوتیں ہیں جو سٹیٹس کو کی حامی ہیں۔ پاکستان کے اندرونی مسائل کا حل جرات مند قیادت کے پاس ہے لیکن سابق حکمران واشنگٹن جا کر اپنے اندرونی مسائل کا حل نہیں ڈھونڈتے رہے پاکستانی عوام کو اب عمران خان کی قیادت میں امید کی کرن نظر آئی ہے جس پر وہ پورا اتریں گے اور پاکستان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات