پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار اسد قیصر 176 ووٹ لے کر سپیکر منتخب، عہدے کا حلف اٹھا لیا،
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سید خورشید احمد شاہ نی146 ووٹ حاصل کئے، کل 330 ووٹ ڈالے گئے، 8 ووٹ مسترد ہوئے اسد قیصر کا نام ریاض فتیانہ اور فضل محمد نے، سید خورشید احمد شاہ کا نام ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ، سید نوید قمر، مسرت رفیق مہیسر، شاہدہ رحمانی اور رمیش لعل نے تجویز کیا
بدھ 15 اگست 2018 16:52
(جاری ہے)
سپیکر کے عہدے کے لئے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد قیصر اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سید خورشید احمد شاہ کے درمیان مقابلہ ہوا۔
سپیکر نے بتایا کہ اسد قیصر کا نام ریاض فتیانہ اور فضل محمد نے تجویز کیا ہے جبکہ سید خورشید احمد شاہ کے تجویز کنندگان میں ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ، سید نوید قمر، مسرت رفیق مہیسر، شاہدہ رحمانی اور رمیش لعل کے نام شامل تھے۔ سپیکر کے الیکشن کے لئے دو پولنگ بوتھ قائم کئے گئے جہاں باری باری ارکان نے آ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اسد قیصر کے پولنگ ایجنٹ کے طور پر ڈاکٹر عمران خٹک، عمر ایوب خان اور سید خورشید احمد شاہ کے پولنگ ایجنٹ کے طور پر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور شازیہ مری نے فرائض سرانجام دیئے۔ پولنگ کا عمل ایک بجکر 51 منٹ پر ختم ہوا۔ سپیکر نے ووٹوں کی گنتی کا حکم دیتے ہوئے خاص طور پر دونوں امیدواروں کے پولنگ ایجنٹوں کو آگے آنے کو کہا۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے پر سپیکر سردار ایاز صادق نے نتیجے کا اعلان کیا جس کے مطابق کل 330 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 8 ووٹ مسترد ہوئے۔ پی ٹی آئی اور اس کی حلیف جماعتوں کے سپیکر کے منصب کے لئے مشترکہ امیدوار اسد قیصر نے 176 ووٹ حاصل کئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سید خورشید احمد شاہ نے 146 ووٹ حاصل کئے۔ اس طرح پی ٹی آئی کے امیدوار اسد قیصر قومی اسمبلی کے نئے سپیکر منتخب ہو گئے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے نومنتخب سپیکر اسد قیصر سے حلف لیا۔مزید اہم خبریں
-
ملکی مسائل کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات اور پارلیمانی اتفاق رائے درکارہے، پولرائزیشن سے ہٹ کر عصر حاضر کی سیاست کی طرف بڑھنا ملکی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ..
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ناروال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہی: عظمیٰ بخاری
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 22 اپریل کو طلب کر لیا
-
پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس ،صدر مملکت آصف علی زرداری کا ملک میں باہمی احترام اور سیاسی مفاہمت کی فضا کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور
-
بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے نیٹ ورک کو مزید پسماندہ خواتین تک پھیلانے کی ضرورت ہے، آصف علی زر داری
-
عوام کو زراعت، مویشیوں اور چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے وسائل تک رسائی دینا ہوگی، آصف علی زر داری
-
تمام شہریوں کی صحت کی معیاری خدمات تک رسائی یقینی بنانا ہوگی، آصف علی زر داری
-
ایران اسرائیل تنازعہ: کشیدگی کون کم کرا سکتا ہے؟
-
ماحول دوست اور صاف توانائی کو نیشنل انرجی مکس کا بنیادی حصہ بنانے کی ضرورت ہے،آصف علی زر داری
-
تمام لوگوں اور صوبوں کے ساتھ قانون کے مطابق یکساں سلوک ہونا چاہیے، آصف زر داری
-
حکومت کاروباری ماحول سازگار بنانے کیلئے جامع اصلاحات کے عمل کو تیز کرے، صدر مملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.