پاک بحریہ کے لئے آف شور پٹرول ویسل۔ II کی سٹیل کٹنگ کی تقریب کا ڈامن شپ یارڈگلاٹی رومانیہ میں انعقاد

پراجیکٹ کی تکمیل سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت اور آپریشنز کی استعداد میں اضافے ہو گا، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) کا تقریب سے خطاب

بدھ 15 اگست 2018 17:40

پاک بحریہ کے لئے آف شور پٹرول ویسل۔ II کی سٹیل کٹنگ کی تقریب کا ڈامن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پاک بحریہ کے لئے تیار کئے جانے والے آف شور پٹرول ویسل- II کی سٹیل کٹنگ کی تقریب ڈامن شپ یارڈگلاٹی رومانیہ میں منعقد ہوئی ۔ پاک بحریہ کے ترجمان کی طرف سے بدھ کویہاں جاری بیان کے مطابق رومانیہ میں تعینات پاکستان کے سفیر صفدر حیات تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) ، ڈامن شپ یارڈ، ہالینڈ کے گورنچم اوررومانیہ کے گلاٹی شپ یارڈ زکے نمائندگان نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق جہاز کی تیاری کا معاہدہ سال 2017 ء میں وزارتِ دفاعی پیداوارپاکستان اور ہالینڈ کی فرم ڈامن کے مابین طے پایا تھا۔ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف نے کہاہے کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت اور آپریشنز کی استعداد میں اضافے ہو گا۔انہوں نے کہاکہ آف شور پٹرویسل کی سٹیل کٹنگ ،یوم ِ آزادی کے موقع پر قوم کے لئے بڑی خوشخبری ہے ۔

متعلقہ عنوان :