اڈیالہ جیل میں گرمی کی وجہ سےمریم نوازکی جلد خراب ہونے لگی

گرمی اورحبس کی وجہ سے مریم نوازکا شوگر لیول بھی بڑھ رہا تھا، اے سی کی سہولت فراہم کر دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 اگست 2018 16:25

اڈیالہ جیل میں گرمی کی وجہ سےمریم نوازکی جلد خراب ہونے لگی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اگست 2018ء) اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز کو اے سی کی سہولت فراہم کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرمی کی وجہ سےمریم نوازکی جلدخراب ہورہی تھی۔گرمی اورحبس کی وجہ سےمریم نوازکاشوگرلیول بھی بڑھنےلگاتھا۔جس کےبعد مریم نوازکوبھی اڈیالہ جیل میں اے سی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ۔اڈیالہ جیل میں قیدنوازشریف کوپہلےہی اے سی فراہم کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مریم نوازکی جانب سےاے سی فراہم کرنےکےلئے باقاعدہ درخواست نہیں دی گئی۔نگراں حکومت نےاپنے طورپرمریم نوازکی بیرک میں اےسی لگوایا۔د رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا بھُگت رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی جیل انتظامیہ سے ائیرکنڈیشنر لگوانے کی درخواست کی تھی۔

جس کے بعد 23 جولائی کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی ہدایت پر ائیرکنڈیشنر فراہم کیا گیا۔جیل خانہ جات پنجاب نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو ائیر کنڈیشنر ان کے معالج اظہر کیانی کی رپورٹ پر فراہم کیا گیا۔سابق وزیراعظم کے حوالےسے ڈی ہائیڈریشن کی شکایت ہوئی جس پر انہیں ائیر کنڈیشنر فراہم کیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی قیدی کو ائیر کنڈیشنر فراہم کیا گیا ہے۔اس ضمن میں وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ جیل میں ایئرکنڈیشنر کی اجازت نہیں ہوتی البتہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق نواز شریف کے سیل میں ائیرکنڈیشنر لگانے کی اجازت دی ہے۔