Live Updates

کسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں ہوں ،

جو بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر کامیاب ہوگا اسے اعتماد کا ووٹ دونگی‘ جگنو محسن

بدھ 15 اگست 2018 17:48

کسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں ہوں ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی اہلیہ ،آزاد حیثیت میں منتخب رکن اسمبلی جگنو محسن نے کہا ہے کہ کسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں ہوں ،پی ٹی آئی یا (ن) لیگ میں سے جو بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر کامیاب ہوگا اسے اعتماد کا ووٹ دوں گی ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جگنو محسن نے کہا کہ میں انتخاب کے بعد حلقے کی عوام سے اظہار تشکر میں مصروف تھی اس لئے مجھے کسی جوڑ توڑ کا علم نہیں ۔

(جاری ہے)

میںنے اپنے حلقے کی عوام سے مشاورت کی ہے اور پی ٹی آئی یا (ن) لیگ میں سے جو بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر کامیاب ہوگا اسے اعتماد کا ووٹ دوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آ کربہت خوشی ہوئی ہے اور اس سے بڑا کوئی اعزاز ہو نہیں سکتا کہ انسان اپنے حلقے کی نمائندگی کرے۔میں اپنے حلقے کی عوام کی مشکور ہوں جن کی وجہ سے آج میں یہاں موجود ہوں ۔ جگنومحسن نے کہاکہ قانون سازی سے عوام کے حقوق کاتحفظ کروں گی او ران کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار اداروں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات