ضلع چیئرمین خادم حسین رند نے ضلع کونسل سانگھڑ کا تیسرا بجٹ پیش کردیا

بدھ 15 اگست 2018 17:53

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) ضلع چیئرمین خادم حسین رند نے ضلع کونسل سانگھڑ کا تیسرا بجٹ پیش کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کا اجلاس چیئرمین ضلع کونسل خادم خسین رند کے ہوا اجلاس اپنے مقرہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تلاوت کلام پاک کے بعد ضلع چیئرمین خادم حسین رند نے ضلع کونسل سانگھڑ کا تیسرا بجٹ پیش کرنا شروع کردیا ان کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں ضلع میں ترقیاتی کام بلا تفریق ہورہے ہیں جن کو جاری رکھا جائے گا اس موقع پر ضلع چیئرمین خادم حسین رند نی70کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا ان کا کہنا انھوں نے ترقیاتی کاموں کے لئے سب سے زیادہ رقم رکھی ہے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ضلع کونسل میں 32کروڑ روپے کی بجت موجو د ہے بجٹ میں آمدن کا تخمینہ 69کروڑ70لاکھ 30ہزار روپے ہے جبکہ خرچ کا تخمینہ 69کروڑ66لاکھ 22ہزار روپے رکھا گیا ہے جبکہ بجت صرف 4لاکھ7ہزار 4سو روپے نئی ترقیاتی اسکیموں کے لئی41کروڑ 25لاکھ ان کا کہنا تھا کہ ضلع کونسل کا دوسرا ٹینڈر جلد کروکر نئے کام شروع کرائے جائیں گے موجودہ جاری اسکیموں کے لئے پانچ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں قدرتی آفات کے بچائو کے لئے دو کروڑ روپے مختص ۔

(جاری ہے)

گرانٹ کے لئے 98لاکھ روپے جس میں خواتین کی بھلائی و دیگر تقریبات شامل ہیں آمدن 45کروڑ28لاکھ33ہزار ٹیکس کی مد میں40لاکھ روپے رینٹ کی مدد میں25لاکھ روپے ٹینڈر فیس دس لاکھ روپے بینک کا منافع 50ہزار گزشتہ سال کی بجٹ 23کروڑ36لاکھ 46ہزار ٹوٹل 69کروڑ70لاکھ30ہزار ملازمین کی تنخواہیں و پینشن 14کروڑ40لاکھ83ہزار3سو 24روپے روزمرہ کے اخراجات 3کروڑ63لاکھ70ہزار روپے ملازمین کی سہولت و دیگر مراعات کی مد میں60لاکھ روپے فائر بریگیڈ کے ملازمین کی تنخواہیں40لاکھ78ہزار2سو روپے مختلف اداروں کے لئے گرانٹ98لاکھ روپے قدرتی آفات سے بچائو کے لئے دو کروڑ روپے ملازمین کے میڈیکل کے لئی85لاکھ روپے نئے ترقیاتی کاموں کے لئے 41کروڑ 45لاکھ روپے بجٹ پر بات کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کے ممبر وقار جٹ کا کہنا تھا کہ بجٹ کو منظور کرانے کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ضلع کونسل کے ممبران بھی ضلع کونسل کی کارگردگی سے مایوس ہیں ہمارے اعتراضات کے جوابات نہیں مل رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ دیہی علاقوں میں بلا فرق کام کرتے تو آج ہم بھی ان کی تعریف کرتے مگر تمام ضلع کونسل کی کمیٹی غیر فعال ہیں دیہی علاقوں میں جو بھی مسائل ہیں ان کو حل نہیں کرواسکے کروڑوں روپے کے نلکے تقسیم ہوچکے ہیں سر زمین پر ایک بھی نلکہ موجود نہیں ہے ضلع چئیرمین کی اپنی یونین کونسل میں پینے کا صاف پانی نہیں مل رہا دیہی علاقوں میں ایک ہی تالاب میں انسان اور جانور پانی پیتے ہیں ایگرکلچر ضلع میں بہت مسائل ہیں افسران ایوان میں نہیں آتے ایوان میں صرف حصہ داری پر جھگڑا چلتا ہے اپوزیشن کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی کاپی ہمیں ایوان میں پہنچنے کے بعد دی گئی ہے کسی بھی طرح کی بجت میٹنگ نہین ہوئی کسی بھی طرح کی مشاورت نہیں ہوئی یک طرفہ بجٹ کو ہم نہیں مانتے ہماری کوئی بھی تجویز نہیں لی جاتی ہے جس کی ہم مخالفت کرتے ہیں جمہوری انداز کو نظر انداز کیا گیا ہے بجٹ بنانے اور خرچ کرنے میں ہمارے کسی ممبران کی رائے کو شامل نہیں کیا گیا ۔

پیپلز پارٹی کے ممبر سکندر لغاری کا کہنا تھا آج جو بجٹ پیش کیا گیا ہے شاندار ہے ضلع کونسل میں ممبران کو اے۔بی ۔اور سی گرید میں تقسیم کیا گیا ہے اے اور بی گریڈ والے ممبران ضلع کونسل کے اجلاس میں آتے ہی نہیں اور ترقیاتی کاموں میں برابر حصہ دار ہوتے ہیں سی گریڈ والوں کی کوئی سنے والا ہی نہیں ہے ہماری فریاد کوئی سنے والا ہی نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ضلع کونسل کے جو ٹھیکے دیئے گئے ہیں وہ تمام کے تمام من پسند لوگوں کو دے دیئے گے ہیں چار جگہ کے ٹھیکے دیئے گئے ہیں جن میں سے صرف ایک جگہ کام ہورہا ہے باقی تین کام بغیر ہوئے بل ہورہے ہیں جن کا نوٹس لیا جائے پیپلز پارٹی کے ممبر قادر داد مری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کو ست روئی سے بنادیا گیا ہے سب کو ساتھ لے کر چلا جائے آپ ضلع کی بہتری کے لئے کام کریں تمام ممبران آپ کا ساتھ دیں گے عوام نی25جولائی کو فیصلہ دے دیا ہے کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں انھوں نے ضلع چیئرمین کو وزیر اعلیٰ سندھ سے خصوصی فندز لینے کا مشورہ دیا ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں رکھے گے ہیں وہ سمجھ سے بالا تر ہے فائربریگیڈ کی رقم ترقیاتی کاموں میں رکھی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کا فائدہ ضلع کونسل کے ممبران کو کیا فائدہ ہوگا شہر کا کام میونسپل کمیٹی کا کام ہے ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمیں کا نہیں ہے بہت 23کروڑ روپے بجت میں بتائے گئے ہیں اعداد شمار غلط طور پر پیش کئے گئے ہیں 109ممبر کو 46لاکھ روپے ملنے چاہے ترقیاتی کاموں کے لئے پھر25لاکھ روپے کیوں مل رہے ہیں 17فیصد ٹیکس کاٹ لیا جاتا ہے ترقیاتی کاموں پر جو زیادتی ہے اس کا ازالہ ہونا چاہے ان کا کہنا تھا کہ بجٹ پر اگر درست سمت میں ہوا تو ضلع میں بہتری ہوگی انھوں نے تمام ممبران کو برابری کی بنیادوں پر ترقیاتی اسکیمیں دینے کی اپیل بھی کی ایوب وسان کا کہنا تھا ضلع کونسل کا چھوٹا ایوان سیاسی پلیٹ فارم ہے اس کو درست سمیت میں کام کیا جائے ہم سب ایک دوسرے کے سامنے ہیں ہمیں کسی کی بھی شخصیت پر بات نہیں کرنی چاہے ہم سب پر فرض ہے کہ کسی بھی پارٹی کے سربراہ پر تنقید نہ کریں اگر ہم نے کام نہیں کیا تو عوام ہم سے دو سال کے بعد خود پوچھ لے گی ان کا کہنا تھا کہ ہم کو پورے ضلع کے لئے کام کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ جو بجٹ پیش کیا گیا وہ انتہائی کم ہے ہم سب کو وزیر اعلیٰ سندھ سے ملنا چاہے کہ ہم ان کے خصوصی بجٹ لیں اسرار مگسی کا کہنا تھا کہ خادم رند نے پورے ضلع کے مقابلے میں سب سے زیادہ کام کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ضلع کونسل کی شاپنگ سینٹروں پر71لاکھ روپے کے بقاجات ہیں لینڈ مافیا ہمیں کام کرنے نہیں دے رہے دوکانوں پر جو لوگ قابض ہیں وہ نہ ہی کرایہ دیتے ہیں اور نہ ہی دوکانوں کی مرمت کرنے دیتی ہیں چالان واپس کردیا جاتا ہے انھوں نے اس حوالے سے کمیٹی بنانے کی درخواست کی۔

فنکشنل مسلم لیگ کے ممبر ضلع کونسل محمد خان منگریو کا کہنا تھا کہ ہمارے اعتراض کرنے کے باوجود بھی ہماری بات نہیں سن رہے ان کا کہنا تھا کہ2017 کے بجٹ کی کاپی دی گئی تھی اس میں بھی اوپن بجٹ24کروڑ روپے تھا پورا سال 40کروڑ روپے کا ترقیاتی فنڈز میں بھی یہ رقم بجٹ گے اس سے آپ کی کارگردگی خود ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے کس طرح خدمت کی جارہی ہے اس صورت میں عوام کی خدمت کس طرح ہورہی ہے یہ خدمت تو ہو نہیں رہی یہ زبان جلسے جلسوں کی تو ہوسکتی ہے عوامی خدمت کی نہیں ہمیں یہاں اعداد و شمار کے مطابق بات کرنی چاہے اعداد شمار بتارہے ہیں کہ ضلع کونسل کی کارگردگی صفر ہے تب ہی تو ہر سال23کروڑ روپے بچ رہے ہیں پیپلز پارٹی کی ضلع کونسل کی پارٹی سانگھڑ کی عوام کی خدمت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے خادم حسین دو سالوں میں صرف ایک یونین کونسل کو ماڈل کے طور پر پیش کریں جہاں آپ نے عوام کو تمام بنیادی سہولت فراہم کی ہیں ہمیں آپ کی ایمانداری کے کوئی لینا دینا نہیں ہے تاریخ آپ سے پوچھے گئی کہ آپ نے چار سالوں میں عوام کی کیا خدمت کی ہے آپ کے پاس دو سال ہیں آپ سانگھڑ کی عوام کے لئے کچھ کرجائیں آج آپ کے ممبران بھی آپ پر تنقید کر رہے ہیں آپ کا احتساب عوام کریں گے ہمارے اپوزیشن کے حقوق ہمیں بھی دیئے جائیں ورنہ سیاست تاریخ میں آپ کو اچھے الفاظ سے یاد نہیں کیا جائے گاان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں کہ پیپلز پارٹی سندھ جیت کر بھی خوش نظر نہیں آرہی ہے ان کو جب خوشی ہوتی جب انھوں نے سندھ کی عوام کی خدمت کرتے خدمت پر کے پی اے کو حکومت ملی ہے گرینڈ الائنس سندھ میں 15لاکھ ووٹ لیکر دوسرے نمبر کی پارٹی ہے اگر پاپولر ووٹ کی بات ہوتی تو آج35ممبران گرینڈ الائنس کے سندھ اسمبلی میں ہوتے ان کا کہنا تھا کہ اب فرق آچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی روایات پر فخر کرنے والے ہیں ہم پاکستان کی حفاظت کرنے والوں میں ہیں ان کا کہنا تھا کہ خدمت کی بات کی جائے اگر آپ شخصیت کے خلاف بات کرنے سے اختلافات پیدا ہوگے اپوزیشن ممبر مختار سہتو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ترقیاتی کاموں میں حصہ دیا ہی نہیں جاتا بجٹ اگر آپ نے خود ہی پاس کرنے کے بعد اپنوں میں ہی تقسیم کرنا ہے تو بجٹ پیش کرنے کا فائدہ ہی کیا ضلع چیئرمین خادم حسین رند نے اکثریتی رائے سے 2018.19کا بجٹ پاس کردیا تو اپوزیشن ممبران نے اسمبلی میں ہنگامہ گھڑا کردیا اور ایوان سے بائیکاٹ کرگے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سرفراز راجڑ اور ایوب وسان نے اپوزیشن ممبران سے بات چیت کرکے ان کو واپس ایوان میں لے آئے تو خادم حسین رند اجلاس ملتوی کرکے اپنے چیمبر میں جارہے تھے کہ سرفراز راجڑ کی درخواست پر دوبارہ اجلاس کی کاروائی چلائی گئی اس موقع پر ممبران کی جانب سے مختلف قراداتیں بھی پاس کی گئی اور اگلے اجلاس میں باردانہ میں بڑے پیمانے پر ہونے والے غبن پر ڈی ایف سی کو طلب کرنے کے علاوہ فوری طور پر تمام سرکار اسپتالوں میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کے ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے۔

سندھ ایجوکیشن فانڈیشن کے ممب کو ایوان میں طلب کرنے اور پیسٹی سائیڈ میں فروخت ہونے والی جعلی زرعی اجناس کا نوٹس لینے اور نہری پانی کی کمی کا بھی نوٹس لینے کی منظوری دی گئی