مقبو ضہ کشمیر ، چیئر مین حریت فور م میر واعظ عمر فاروق کی حریت رہنماء کے گھر پر چھاپے کی مذمت

شاہد الاسلام کو قابض انتظامیہ نے جبری طورپرنئی دلی کی تہاڑ جیل میں نظربند کر رکھا ہے ،انکے خلاف کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا ہے،بیان

بدھ 15 اگست 2018 17:54

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی ایجنسیوں کی طرف سے غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماء شاہد الاسلام کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی ایجنسیاں بار بار شاہدالاسلام کے گھر پر چھاپہ مار کر اہلیہ اور بچوں کو ہراساں کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شاہد الاسلام کو قابض انتظامیہ نے جبری طورپرنئی دلی کی تہاڑ جیل میں نظربند کر رکھا ہے جبکہ انکے خلاف کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا ہے ۔اس سے قبل شاہدالاسلام کی اہلیہ نذہت قادری نے کہا تھا کہ بھارتی تحقیقاتی ادارہ این آئی اے شاہدالاسلام کی گرفتاری کے بعد سے انہیں اور انکے اہلخانہ کو ہراساں کر رہا ہے ۔ ادھر مسلم خواتین مرکز نے ایک بیان میں پارٹی سربراہ یاسمین راجہ کی پامپور میں واقع رہائش گاہ پر بھارتی پولیس کے چھاپے کی مذمت کی ہے ۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ فوجیوں نے ہمسائے میں واقع دیگر گھروں پر بھی چھاپے مار ے اور بچوں سمیت لوگوں کو رات گھر سے باہر گزارنے پر مجبور کیا۔