سابق حکومت کی نااہلی اور مسلسل قرضے لینے سے ملک قرضوں کی دلدل میں دھنس چکا ہے‘خادم حسین

برآمدات میں اضافہ سے ہی تجارتی خسارہ میں کمی ،زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

بدھ 15 اگست 2018 17:54

سابق حکومت کی نااہلی اور مسلسل قرضے لینے سے ملک قرضوں کی دلدل میں دھنس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے ملکی برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تجارتی خسارہ میں اضافہ سے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی ہورہی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے نئی تجارتی پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے اور اس میں مختص رقم کو استعمال کرکے بیرون ملک صنعتی نمائشوں کا انعقاد اور ملکی اشیاء کیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں انہوںنے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی ازحد ضروری ہے کیونکہ برآمدات میں اضافہ سے ہی تجارتی خسارہ میں کمی ،زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے، ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور حکومت کو بیرونی قرضوں سے بھی نجات ملے گی ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہانے کہا کہ سابق حکومت کی نااہلی اور مسلسل قرضے لینے سے ملک قرضوں کی دلدل میں دھنس چکا ہے اس لیے نئی حکومت ان قرضوں کی ادایئگی کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے تاکہ ملک معیشت مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہوسکے