کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری
ہم بیک وقت دو کشتیوں کے سوار ہیں، ہمیں ایک پالیسی بنانی چاہیے یا تو ڈالر کی قیمت کو اسٹیٹ بینک ریگولیٹ کرے اور یا پھر اسے اوپن مارکیٹ پر چھوڑ دیا جائے، ظفر پراچہ
بدھ 15 اگست 2018 17:57
(جاری ہے)
مقامی سطح پر گاڑیاں اسمبل والی کمپنیز نے بھی اپنی مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ ایک سال کے دوران ایک سے زائد مرتبہ بڑھائی ۔
اسی صورتحال کے باعث موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا۔پاکستان میں کرنسی کے کاروبارسے وابستہ ماہرین کے مطابق فاریکس مارکیٹ میں یومیہ دس کروڑ ڈالرز کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔امریکی ڈالر کی قدر میں ہونے والے غیرمعمولی اضافے کے متعلق ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے بتایاکہ پاکستانی روپے کی قدر میں اچانک کمی اورڈالر کی قیمت میں ہونے والے اضافے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم بیک وقت دو کشتیوں کے سوار ہیں۔ ہمیں ایک پالیسی بنانی چاہیے۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ یا تو ڈالر کی قیمت کو اسٹیٹ بینک ریگولیٹ کرے اور یا پھر اسے اوپن مارکیٹ پر چھوڑ دیا جائے۔ملکی و غیر ملکی ماہرین معاشیات امریکی ڈالر کی قدر میں اچانک ہونے والی غیر معمولی تبدیلی کی ایک وجہ تجارتی عدم توازن کو قرار دیتے ہیں جس کی وجہ سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی آئی اور نتیجتاً ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ظفر پراچہ نے واضح کیا تھا کہ ایک جانب ہم چاہتے ہیں کہ ڈالر اوپن مارکیٹ میں فلوٹ ہوں تو دوسری جانب حکومت کی خواہش ہے کہ کوئی ڈالر خرید کر باہر نہ لے جائے۔ملکی و عالمی ماہرین معاشیات امریکی ڈالر کی قدر میں ہونے والے اضافے اور پاکستانی کرنسی کی بے قدری کی ایک بڑی وجہ ان وعدوں کو بھی قرار دیتے ہیں جو ماضی کی حکومتیں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے لیے جانے والے قرضوں کے مواقع پر کرتی آئی ہیں جن میں سے ایک ملکی کرنسی کی قدر بتدریج کم کرنا بھی شامل ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
-
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.